the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کرنول 9؍آگست(اعتمادنیوز)صدروراکین انجمن ترقئ اردوکرنول نے کمیشنراقلیتی فلاح وبہبودحکومت آندھراپردیش سے درخواست کی ہے کہ وہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لئے پیارنٹس ڈیکلیریشنParants Declaration پراکتفاء کریں۔صدرانجمن کریم اللہ خاں نے کہاکہ اسکالرشپ کی درخواست دہی کے لئے مسلم طلباء کو کافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ،خصوصا انکم سرٹفکیٹ کے لزوم سے طلباء کوای سیواکاچکرکاٹناپڑرہاہے،ای سیواکے مالکین انکم سرٹفکیٹ کے اجراء کے لئے فی طالب علم 70تا100روپئے وصول کررہے ہیں،دیگریہ کہ بغیرریشن کارڈکے انکم سرٹفکیٹ جاری نہیں کی جاتی،ریشن کارڈمیں درج نام کے مطابق ہی ای سیواوالے انکم سرٹفکیٹ جاری کرتے ہیں،جوایس ایس سی سندسے مختلف ہواکرتاہے،اکثرریشن کارڈس میں مسلمانوں کے نام



غلط اندراج ہوتے ہیں،اس طرح ایس ایس سی سندمیں درج نام کے خلاف انکم سرٹفکیٹ جاری کرنے سے اسکالرشپ کی منظوری اوربینک میں جمع ہونے تک کافی دقتیں پیش آتی ہیں،اس طرح ہزاروں طلباء کی اسکالرشپس رکی ہوئی ہیں۔کریم اللہ خاں نے کہاکہ قبل ازیںیہ شرط پری میٹریک طلباء کے لئے بھی تھی، اسی طرح متعلقہ عہدیداروں کوتوجہ دلانے سے انہوں نے اپنی دلچسپی سے انکم سرٹفکیٹ کالزوم پری میٹرک طلباء کے لئے خارج کرکے پیارنٹس ڈیکلیریشنParants Declaration پراکتفاء کردیا،جوبہت ہی قابل ستائش ہے۔اسی طرح پوسٹ میٹرک طلباء کے لئے بھی کردیں تومسلم طلباء کے لئے کافی فائدہ مندثابت ہوگا،انہوں نے متعلقہ عہدیداروں وں سے امیدظاہرکی ہے کہ اس درخواست کوقبول فرماتے ہوئے آندھراپردیش کے مسلم طلباء کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.